Thursday, July 10, 2025
Homeدیگرعجائب و غرائبجاپانی بہو اور پوتی سے گفتگو،50 سالہ ساس انگریزی سیکھنے لگی

جاپانی بہو اور پوتی سے گفتگو،50 سالہ ساس انگریزی سیکھنے لگی

- Advertisement -
- Advertisement -

پتھل گاؤں۔ کچھ کرنے کی چاہ جب دل میں ہوتو پھر عمر معنی نہیں رکھتی اس کا ثبوت پھر ایک مرتبہ ملا ہے اور انگریزی سیکھنے کے خواہش مند ایسے ہی لوگوں کی مشکلیں کم کرنے کے لئے جش پور کلکٹر نلیش شیرساگر نے ڈسٹرکٹ لائبریری میں اسپوکن انگلش کا مفت کریش کورس شروع کروایا ہے ۔

چھتیس گڑھ میں جش پور کی اس انوکھی کلاس میں 50 سالہ کشوری گپتاسب کی توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ وہ ایسی خاتون ہیں جنہیں انگریزی زبان نہیں آتی اورگزشتہ چاربرسوں سے سنگا پور میں رہنے والی اپنی جاپانی بہو اور پوتی کے ساتھ بات نہیں کرپارہی ہیں۔گپتا نے کہا کہ ان کا بیٹا انشومن گپتا سنگا پور میں ایک کمپنی میں ملازم ہے ۔ وہاں رہتے ہوئے ان کے بیٹے نے اپنی ہی کمپنی میں کام کرنے والی ایک جاپانی لڑکی میاکو نشی مرا سے شادی کرلی لیکن کشوری کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی بہو سے بات نہیں کرسکتیں کیونکہ وہ انگریزی نہیں جانتیں اور ان کی بہو ہندی نہیں جانتی۔ گپتا باقاعدہ طورپر انگلش کلاس جارہی ہیں اور وہ اب کافی پرجوش ہیں کہ اپنی بہو اور اپنی دوسالہ پوتی امیکا سے انگریزی میں بات کرسکیں گی۔

کلکٹر نلیش شیرساگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لائبریری میں انگلش کا کریش کورس شروع کروایاگیا ہے ۔ اس کلاس میں سبھی نوجوان طبقے کے لوگ بہت جوش کے ساتھ شامل ہورہے ہیں اور انگریزی زبان میں بات کرنا سیکھ رہے ہیں۔ اس کلاس میں طلبہ سمیت سرکاری ملازمین اورخواتین بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔انگلش کلاس میں شامل طلبہ کلاس کے علاوہ انگریزی میں مباحثے کے ساتھ اسٹوری ٹیلنگ پروگرام اور روڈ ٹوسکسیز جیسے پروگرام میں شامل ہوکر اپنے علم میں اضافہ کررہے ہیں۔