Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجاپان میں کورونا  سے  متعلق ایمرجنسی برخاست

جاپان میں کورونا  سے  متعلق ایمرجنسی برخاست

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔ جاپان نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق ٹوکیو اور 18 دیگرصوبوں سے کورونا  سے متعلقہ ایمرجنسی کو مکمل طورپر ہٹا دیا گیا ہے اور کچھ دوسرے علاقوں میں نیم ایمرجنسی 4 اپریل کے بعد پہلی مرتبہ جاپان کے 47 صوبوں میں سے کسی میں بھی ایمرجنسی یا نیم ایمرجنسی نہیں ہے ۔

جاپانی حکومت سماجی اورمعاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کی اگلی لہر کو روکنے کے لیے پابندیوں کوختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ملک میں ایمرجنسی کی حالت کو بتدریج اٹھانا سیاحت کے شعبے کوبالخصوص گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے ایک طریقہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ کاروبار جیسے ریستورنٹس  اور تھیم پارک عوام  میں متوقع اضافے کی تیاری کررہے ہیں۔

ملک میں نپون ائر ویز کی تمام پروازوں میں تقریبا 50 ہزار نشستوں کے لیے ریزرویشن کی گئی جو کہ ایک ماہ کی اوسط سے دس گنا زیادہ ہے ۔ دریں اثنا ٹوکیو ڈزنی تھیم پارکس اور یونیورسل اسٹوڈیوزجاپان سے توقع کی جاتی ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ کر 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

جاپان  میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں الکحل پیش کرنے والے یا کراوکے فراہم کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الوقت اپنا کاروبار بندرکھیں اور غیر الکحل بار اور ریستورانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے بندکردیں۔جاپانی حکومت نے ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والے اداروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے اور اگلے ایک ماہ کے لیے کورونا  کے خلاف اقدامات اور قواعد  پرعمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ملک کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ جہاں اسٹیڈیم یا دیگر مقامات پر تماشائیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد موجودہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردی گئی ہے ۔ یہ سب راحتیں ملک میں کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کے پیش نظردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اگست میں کورونا  وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا ورژن کے پھیلنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے روزانہ معاملے بڑھ کر 25000 ہو گئے تھے ۔ اب اس ایشیائی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔