برلن ۔ ہوا میں پرواز کرنا انسان کی قدیم خواہیش رہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس نے پرندوں کو ہوا میں اڑتے دیکھ کر ہوائی جہاز کی تخلیق کی لیکن اس کی جستجو یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کے ساتھ اس نے کچھ ایسی گاڑیاں بھی تیار کی جوکہ جسامت میں چھوٹی ہونے کے ساتھ وہ زمین پر دوڑنے اور ہوا میں اڑنے کے قابل بنی اور اسی شعبہ میں ترقی نے ہوامیں اڑتی کاروں کے خیال کو حقیقیت کا لباس پہنادیا اور اب جرمنی میں پانچ سیٹوں والی سیلف فلائنگ ٹیکسی متعارف کرا دی گئی جس کے ذریعے ایک گھنٹے میں تین سوکلومیٹر سفر کرنا ممکن ہو گا۔
اب گھر سے دفتر یا کہیں جلدی پہنچنا ہو تو ٹریفک میں پھنسنے کا مسئلہ اب بھول جائیے، جرمنی میں دنیا کی سب سے پہلی پانچ سیٹوں والی سیلف فلائنگ ٹیکسی متعارف کروا دی گئی ہے جو ایک گھنٹے میں تین سوکلومیٹر سفر طے کرسکتی ہے۔
36 الیکٹرک موٹرز والی یہ ٹیکسی عمودی ٹیک آف اور لینڈ آف کرے گی۔ ایک بار چارج کرنے سے یہ ہوا میں اڑان بھرنے والی ٹیکسی ایک گھنٹہ سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جرمن کمپنی کے بموجب کہ فلائننگ ٹیکسی سے آلودگی کم کرنےمیں مدد ملے گی۔