Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجسٹس پیناکی گھوش بنے ملک کے پہلے لوک پال،صدر جمہوریہ نے دلایا...

جسٹس پیناکی گھوش بنے ملک کے پہلے لوک پال،صدر جمہوریہ نے دلایا حلف

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے سپریم کورٹ کے ریٹائر جج پیناکی چندرا گھوش کو ہفتہ کو ملک کے پہلے لوک پال کی حیثیت سے حلف دلایا۔راشٹر پتی بھون میں منعقدہ تقریب میں حلف دلایا گیا ۔ سپریم کورٹ کے ریٹائر جج پیناکی چندرا گھوش کومنگل کے دن ملک کا پہلا لوک پال مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس گھوش اُس پینل کا حصہ ہوں گے ،جس میں جسٹس دلیپ بی بھوسلے،جسٹس پردیپ کمار موہنتی،جسٹس ابھیلاشا کماری اور جسٹس اجئے کمار تریپاٹھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ پینل میں دنیش کمارجین،ارچنا راما سندرم،مہندر سنگھ،اور اندر جیت پرساد گوتم ہوں گے۔