Tuesday, June 10, 2025
Homesliderجعلی 500 روپئے چھاپنے والی 3 رکنی ٹولی گرفتار

جعلی 500 روپئے چھاپنے والی 3 رکنی ٹولی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ملکاجگیری اسپیشل آپریشنز ٹیم نے یہاں گھٹکیسر میں 500 روپئے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو یہ جعلی نوٹوں کو بازار میں داخل کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ عہدیداروں نے جعلی کرنسی کو دس لاکھ روپے مالیت بتایا ہے ۔ 3 رکنی ٹولی کی گرفتاری کے علاوہ انکے قبضہ سے  پرنٹنگ کا سامان اور دیگر اشیا ضبط کرلیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت کے ناجیندر پرساد (30) ، بی گوتم (28) اور ٹی نریش (25) کے نام سے ہوئی ہے اور  یہ تمام افراد سنگاریڈی ضلع کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق گینگ نے اصل نوٹ کی اسی طرح کی کاپیاں پرنٹ  کی اوردرست انداز میں  کاٹ دیں اور بھر ان جعلی 500 روپئے کو 100 روپئے چھاپنے کے بعد نوٹ کے بنڈل میں ملا دیا۔ انہوں نے اس جعلی نوٹوں  کو اصل نوٹوں کے بنڈل میں ملایا  تاکہ کسی کو کوئی اندازہ نہ ہواور انہیں بازار میں گردش کروادیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ  اس گروہ کو اس سے پہلے بھی حیدرآباد پولیس نے اسی طرح کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔