نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) نے ملک بھر میں شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے ساتھ ساتھ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کو نافذ کرنے کے حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔جے آئی ایچ کے نائب صدر محمد سلیم انجینئیر نے کہا کہ ”جماعت نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پورے ملک میں این آر سی نافذ کیا جائے گا۔
محمد سلیم نے غیر ملکیوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی شCABناخت کے لئے معلوم طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ 135کروڑ افراد کو مشکل میں ڈالنا بلا جواز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ٹیکس دہند گان پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا۔
جے آئی ایچ نے کہا کہ آسام میں این آر سی کی مشق ناکام ہو گئی تھی،کیونکہ 20 لاکھ درخواست دہندگان آخری فہرست میں شامل نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیاکیاجائے۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ آسام میں چار لاکھ دراندازوں کا یہ الزام غلط ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں این آر سی صرف شہریوں خصو صا ًاقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی تکلیف کا باعث بنے گی۔محمد سلیم انجینئیر نے سی اے بی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ”جماعت ہمارے آئین اور امتیازی سلوک کے جذ بات کے خلاف محسوس کرتی ہے ”اس میں صرف بنگلہ دیش،پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان آنے والے ہندوؤں کو ہی شہریت دینے کی تجویز ہے،نہ کہ دوسرے مذہبی طبقہ کو۔