Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجماعت اسلامی ہند نے ننکانہ صاحب واقعہ کی مذ مت کی

جماعت اسلامی ہند نے ننکانہ صاحب واقعہ کی مذ مت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مسلم تنظیم جماعت اسلامی ہند نے پاکستان کے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں پتھراؤ کے واقعے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔جماعت اسلامی کے صدر سادات اللہ حسینی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان ھکومت اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جماعت کے نائب صدر سلیم انجینئر نے کہا کہ ”حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ مذہبی مقام کی حفاظت،اور حرمت کو یقینی بنائے اور         اور سکھ برادری کے ارکان کو کسی بھی تشدد،آتش زنی اورتخریب کاری محفوظ رکھے“۔جماعت کو امید ہے کہ معاملہ حل ہوجائے گا اور مجرموں کے خلاف بر وقت کارروائی کی جائے گی۔

واضح ہو کہ،جمعہ کے روز،گرودوارے پر مسلمانوں کے ایک بڑے ہجوم نے حملہ کیا تھا،جبکہ سکھ عقیدت مند اندر پھنس گئے تھے۔باہر جمع ہوئے ہجوم نے اقلیتی برادری کے خلاف فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق،اس مشتعل  ہجوم کی قیادت محمد حسن کے اہل خانہ کر رہا تھا۔

محمد حسن پر گذشتہ سال ننکانہ صاحب کی ایک سکھ لڑ کی جگجیت کور کو اغوا کر نیاور زبر دستی اسلام قبول کر واکے،اس کے ساتھ نکاح کرنے کا الزام ہے۔یہ لڑ کی ننکانہ صاحب گرو دوارہ کے ہی گرنتھی کی بیٹی ہے۔ہجوم کی قیادت کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکھ برادری تبدیلی مذ ہب کو لے کر ہنگامہ کرتی رہتی ہے۔