Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگجماعت اسلامی ہند کے وفد نے جموں و کشمیرکا دورہ کرنے کے...

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جموں و کشمیرکا دورہ کرنے کے بعد خدشات کا اظہار کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) اور سول سوسائٹی کے ایک مشترکہ وفد نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر مواصلات کی سہولت بند کرانے؎ کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔7سے10اکٹوبر تک وادی کا دورہ کرنے والی ٹیم میں ایس آر داراپوری (آئی جی،یوپی پولیس)،ملک محتشم خان(جے آئی ایچ سکریٹری)،شویتاورما (خواتین و بچوں کے حقوق کی کارکن) اور مجتبیٰ فاروق (جنرل سکریٹری آل اندیا مجلس مشاورت) شامل تھے۔

مذ کورہ وفد نے سری نگر،بارہمولہ اور پلوامہ کا دورہ کیا اور سماجی کارکنوں،وکلاء،این جی اوز اور مذ ہبی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔جے آئی ایچ نے ایک بیان میں کہا کہ ”وہاں کے لوگ ہنگامی صورتحال میں بھی اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔انہیں طبی ہنگامی صورتحال کے لئے اسپتالوں میں کال کرنا مشکل ہے۔مقامی ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ڈائیلاسس سے گذرنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔

مذ کورہ وفد نے بلیک آؤٹ اور اس کے اثرکی وجہ سے ذہنی صحت کے امور بھی اٹھائے ہیں۔جس میں بڑے پیمانے پر پابندیوں کے معاملے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔انہوں نے کہا کہ ”پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور پولیس کی تحویل میں بڑے خد شات ہیں۔اور حراست میں لئے افراد کی تعداد کے بارے میں کسی کے پاس بھی صحیح جانکاری نہیں ہے۔

وضح ہو کہ پانچ اگسٹ کو آرٹیکل  370کی منسوخی کے بعد سے،وادی کشمیر مواصلاتی تاریکی سے گذر رہی ہے۔ٹیلیفون لائن لینڈ کھول دی گئیں ہیں اور پیر سے پوسٹ پیڈ کنکشن بھی بھال ہونے کی امید ہے،لیکن انٹر نیٹ کی بھالی کے لئے کچھ وقت لگے گا،کیونکہ حکومت کو خد شہ ہے کہ پاکستان اس کو افواہوں کو پھیلانے اور تناؤ پیدا کرنے کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔