Tuesday, July 8, 2025
Homeٹرینڈنگجماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) ملک کے لئے خطرہ: این...

جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) ملک کے لئے خطرہ: این آئی اے سربراہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے روز،جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کوملک کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ دہشت گرد گروہ اپنی کارروائیوں کو پورے ہندوساتن میں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور 125مشتبہ افراد کی ایک فہرست کو مختلف ریاستوں کو بھج دیا گیا ہے۔

این آئی اے کی انسداد دہشت گردی اسکواڈس (اے ٹی ایس) کے سر براہان کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متل نے کہا کہ بنگلہ دیش میں قائم جے ایم بی نے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی آر میں جھارکھنڈ،بہار،مہاراشٹرا،کرناٹک اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں پھیلائی ہیں۔

این آئی اے کے انسپکٹر جنر ل آلوک متل نے مزید کہا کہ جے ایم بی نے بنگلورو میں 20-22ٹھکانے قائم کئے ہیں اور 2014سے 2018تک جنوبی ہندوستان میں اپنے اڈے قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔،تل نے کہا کہ جے ایم بی نے کرناٹک کی سرحد پر واقع کرشنا گری پہاڑیوں میں بھی راکٹ لانچروں سے ترائل کیا تھا اور وہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا بدلہ لینے کے لئے بدھ مت کے مندروں پر حملہ کرنے کامنصوبہ بنا رہے تھے۔