رانچی: ہندوستانی فوج میں اپنے شوہر کی موت سے صدمے سے دو چار ہونے والی خاتون نے جمعرات کی صبح رانچی کے نواح میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق،29سالہ بجرنگ بھگت کی اہلیہ منیتا اوراؤں نے رانچی سے 40کلو میٹر دور اپنے گاؤں چننو میں کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
مذ کورہ فوجی بجرنگ بھگت کی 30دسمبر کو جموں میں موت ہو گئی،جہاں وہ تعینات تھے۔یکم جنوری کی شام اس ک لاش گاؤں لائی گئی تھی۔اور جمعرات کو اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔بھگت کی بیوی منیتا اپنے شوہر کی موت سے مایوس تھی۔جس کی وجہ اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
بجرنگ بھگت سے منیتا کی شادی دو سال قبل ہو ئی تھی۔ان کی کو ئی اولاد نہیں تھی۔دیہاتیوں کے مطابق،منیتا کی بھابھی اسے کو ئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے طعنہ دیتی رہتی تھی۔پولیس نے بتایا کہ اپنے شوہر کی موت کے بعد،وہ خود کو بے بس پایا اور اس نے خود کشی کرنے کا ارادہ کیا۔
بجرنگ نے 2012میں ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہیں تین ماہ قبل مہاراشٹر سے جموں منتقل کیا یا تھا۔وہ بستر سے گرنے کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا۔پولیس نے اس کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دیا ہے۔