نئی دہلی: جموں و کشمیر جنرل انتظامیہ کے محکمہ نے کشمیر انتظامی خدمات کے ٹائم اسکیل پر جو نئیر افسران کی تقرری کا عمل شروع کیا ہے۔محکمہ کے جاری کردہ ایک سر کلر میں کہا گیا ہے کہ،اس نے کشمیر انتظامیہ کے ٹائم اسکیل میں اہل جونئیر اسکیل ’کے اے ایس‘ افسران کی تقرری کے لئے عمل شروع کر دیا ہے۔
اہلیت کے شرائط کے مطابق،افسر نے ’کے اے ایس‘کے جونئیر اسکیل میں چار سال کی خدمات پوری کی ہو۔اس کے علاوہ،افسر نے جانچ کی مدت کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہو،افسر کی سالانہ کارکردگی کی تسلی بخش رپورٹ اور واضح چوکسی حیثیت ہو نی چاہئے۔
تمام انتظامی محکمے،جہاں اس طرح کے افسران اس وقت تعینات ہیں وہ سالانہ کارکردگی رپورٹ سمیت تفصیلات شئیر کرنا چاہئے۔