Monday, April 21, 2025
Homesliderجموں وکشمیر میں 70 برس بعد جمہوریت کی جیت : شاہنواز حسین

جموں وکشمیر میں 70 برس بعد جمہوریت کی جیت : شاہنواز حسین

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر۔ بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں منعقدہ ڈی ڈی سی انتخابات کو ہندوستان کی تاریخ میں سنہرے لفظوں سے لکھا جائے گا کیونکہ جموں وکشمیر کے انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ انتخابات کے دوران کسی بھی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے یہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ شاہنواز حسین پارٹی کی طرف سے کشمیر میں الیکشن انچارج تھے اور انہوں نے یہاں کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز اختتام پذیر ڈی ڈی سی انتخابات کو ملک کی انتخابی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا پہلی مرتبہ ایسا دیکھا گیا کہ پولنگ کے دوران کسی بھی علاقے میں ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا اور کسی نے کوئی شکایت بھی نہیں کی ہم نے بھی کوئی شکایت نہیں کی۔ میں یہاں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں 70 برس کے بعد جمہوریت کی فتح ہوئی ہے ۔

اس موقع پر ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ اتنی بھاری تعداد میں عوام ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے ہیں اورصرف چند کے برعکس تمام پولنگ بوتھس پر رائے دہندگان کی طویل قطاریں دیکھی گئیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ۔ آج کی اس پریس کانفرنس کا انعقاد یہ اعلان کرنے کے لئے کیا گیا کہ اب کی بار بی جے پی اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی۔انہوں نے کہا ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا انتظار ہے ، ہم کسی کو شکست دیں گے یا نہ دیں گے لیکن میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں ہم کانگریس کو ضرور شکست دیں گے۔

 حسین نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تین جماعتوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا ایک پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ، بقول ان کے گپکار گینگ کانگریس اور بی جے پی نے اپنی کوشش کی ہے ۔ہم نے80 انتخابی حلقوں پر اپنے امیدوارکھڑے کئے تھے جبکہ باقی 200 حلقوں پر آزاد امیدواروں کی حمایت کی۔بی جے پی ترجمان نے کہا کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کا خواب کشمیریت، انسانیت اور جمہوریت اب شرمندہ تعبیر ہوا ہے اور ڈی ڈی سی انتخابات نے یہ ثابت کیا ہے کہ جمہوریت ہی کشمیریت اور انسانیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔

4 جی موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا امید ہے کہ جموں وکشمیر میں 4جی موبائل انٹرنیٹ سروس کو جلد بحال کیا جائے گا۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جائیداد کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے منسلک کرنے کے بارے میں شاہنواز نے کہا ایجنسیاں اپنا کام آزادنہ طور پر کر رہی ہیں ان کے ساتھ سیاست جوڑنا مناسب نہیں ہے ۔ جن پر الزامات ہیں وہ عدالت میں جا کر اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔