Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگجموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو ’پی...

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو ’پی ایس اے‘ کے تحت حراست میں لیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو پیر کے روز،پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔صرف یہی نہیں،جہاں فاروق عبد اللہ کو رکھا جائے گا،اسے ایک حکم کے مطابق عارضی جیل قرارا دیا گیا ہے۔

پی ایس اے،کسی بھی شخص کو بغیر کسی مقدمے کے دوسال تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اس قانون کا اطلاق عبد اللہ کے والد شیخ عبد اللہ کے دور میں پہلی بار ہوا تھا۔

فاروق عبد اللہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا رکن بھی ہیں،جو پانچ اگسٹ سے ہی نظر بند ہیں،جب حکومت نے کشمیر کو خصوصی حقوق دینے والے آئین کے آرٹیکل 370کو منسوخ کر دیا تھا۔

حال ہی میں،نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمنٹ کو فاروق عبد اللہ اور ان کے بیٹے و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی،لیکن یہ پابندی لگائی تھی کہ وہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ نے پیر کو مرکز اور جموں و کشمیر کے انتظامیہ کو نیشنک کانفرنس کے سر براہ کی نظر بندی پر نوٹس جا ری کیا ہے۔