Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجموں و کشمیر کے نظر بندمزید پانچ سیاست دانوں کورہا کیا گیا

جموں و کشمیر کے نظر بندمزید پانچ سیاست دانوں کورہا کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: جموں و کشمیر میں دو ایم ایل اے سمیت مرکزی دھارے میں شامل پانچ مزید سیاست دانوں کو نظر بند سے رہا کر دیا گیا ہے۔ان پانچوں،عبد الجبار،بشیر احمد میر،ظہور احمد میر،یاسر ریشی اور غلام نبی کو سری نگر کے ایم ایل اے پاسٹل سے رہا کیا گیا۔کل 35مرکزی دھارے میں شامل سیاست دانوں کو گزشتہ ماہ ڈل جھیل کے کنارے واقع سینٹور ہوٹل سے ایم ایل اے ہاستل منتقل کیا گیا تھا۔حراست میں لئے گئے چار رہنماؤں کو اس سے قبل رہا کیا گیا تھا۔حراست میں لئے گئے رہنماؤں کی تعداد اب 26ہو گئی ہے۔

ان مین تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبد اللہ،عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کو آر ٹیکل 370کی منسوخی کے بعد پانچ اگسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔فاروق عبد اللہ کو گوپڑ رود پر نظر بند رکھا گیا ہے۔عمر عبد اللہ کو ہری نواس اور محبوبہ مفتی کو سری نگر میں ایم اے رود پر واقع ایک سرکاری مکان میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

واضح ہو کہ ان سینئیر رہنماؤں کے علاوہ دیگر رہنماؤں کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آر ٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے بعد حراست میں لیتے ہوئے نظر بند رکھا گیا ہے۔ساتھ ہی جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ کی خدمات بحال نہیں کی گئی ہیں،اس کے علاوہ دیگر ضروری سہولیات کی کمی ہے،جبکہ حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہیں،مگر جائزہ لیں تو اب بھی وہاں کی صورتحال معمول پر نہیں آئی ہے،اور قائدین اور حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں۔