Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجموں کشمیر:آرمی کمانڈرکی صدارت میں اعلیٰ سطحی کور گروپ انٹلیجنس ایجنسیوں کا...

جموں کشمیر:آرمی کمانڈرکی صدارت میں اعلیٰ سطحی کور گروپ انٹلیجنس ایجنسیوں کا اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -

ادھم پور : جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پس منظر میں،شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف،لیفٹینٹ جنرل رنبیر سنگھ کی صدارت میں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لئے سری نگر میں کور گروپ کے انٹلیجنس اینڈ سکیوریٹی ایجنسیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ امن کو یقینی بنانے کے لئے سکیوریٹی کے ضروری انتطامات کئے گئے ہیں۔کمانڈر نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران،پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ لانچ پیڈ میں دہشت گردوں کی طاقت بڑھانے کے لئے،اپنی کو ششوں کو تیز کر دیا تھا۔

لائن آف کنٹرول کے پار دراندازیوں کو آگے بڑھانے،جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا آغازکیا،مشرقی علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں کو کم کیا۔اور جموں کشمیر میں غلط معلومات کی مہم چلانے کے لئے سوشیل میڈیا کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ”ہندوستانی فوج نے ہمارے ملک میں بد حالی پیدا کرنے کے ان کے ارادوں کو ناکام بناکر ان کا بھر پور جواب دیا ہے۔لیفٹینٹ جنرل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مسلسل پروپگنڈے کے ذریعہ ذہنوں کو زہر آلود کرنے کے دشمن کے مذموم منصوبوں کا شکار نہ ہوں اور ان افواہوں کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی اپنے کسی قریبی کو افواہوں کو پھیلانے نہ دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسداد دہشت گردی اور امن و امان کے نطام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

لیفتینٹ جنرل نے کہا ”سکیوریٹی فورسزحساس مقامات کی حفاظت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔جو ہجوم پر قابو پانے،انسداد دہشت گردی کے لئے موثر کاروائیاں انجام دیں گے۔آرمی کمانڈر نے جموں کشمیر میں امن و سلامتی کو یقینی نانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر تمام ایجنسیوں کی تعریف کی۔