Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجموں کشمیر تنظیم نو بل لوک سبھا میں منظور،370کو ختم کرنے کی...

جموں کشمیر تنظیم نو بل لوک سبھا میں منظور،370کو ختم کرنے کی قراردادکو بھی منظوری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جموں کشمیر کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے والا بل آج لوک سبھا میں منظور ہوا۔بل کے حق میں 366اور مخالفت میں  66ووٹ پڑے۔حکومت نے ایک دن قبل راجیہ سبھا میں یہ بل منظور کیا تھا۔اس کے علاوہ دفعہ370کو ختم کرنے کے لئے قرارداد بھی منظور کیا گیا ہے۔

اس بل کے پاس ہونے کے بعد جموں کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔اس کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیر انتطام علاقہ بنا یا جا ئے گا۔پیر کو راجیہ سبھا کے ذریعہ منظور کردہ اس بل کو منگل کو لوک سبھا نے منظور کر لیا۔اب اس قانون سازی کے لئے صرف ایک صدر کے منظوری کی ضرورت ہے۔

جموں کشمیر تنظیم نو بل،پر لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370کے مطابق جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ وابستگی سے راکتا ہے۔اس لئے اسے ختم کیا جانا چاہئے۔

شاہ نے زور دیکر کہا کہ یہ فیصلہ وادی کی فلاح و بہبود کے لئے لیا گیا ہے اور کہا کہ ریاست حکومت کے لئے سب سے عزیز ہے۔وادی کے لوگ ہمارے اپنے ہیں۔ہم انہیں گلے لگانا چاہتے ہیں،کیونکہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ قربانی دی ہے اور تکلیف کا سامنا کیا ہے۔صرف سیکشن 370کی وجہ سے 1989سے ریاست کے 41,00سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آرٹیکل 370سے کیا حاصل ہوا۔۔؟ اس نے بے روزگاری دی اور تعلیم سے دور رکھا۔اس نے صرف پاکستان پر دباؤ ڈالنے والی علیحدگی پسندی کی حوصلہ افزائی کی۔شاہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے جو بھی غلطیاں ہوئیں،ان کو دہرایا نہیں جائے گا۔