Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگجموں کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانے کے بعد محبوبہ مفتی اور عمر...

جموں کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانے کے بعد محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو کیا گیاگرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : جموں کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانے کے بعد سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔پی دی پی لیڈر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبد اللہ کو گرفتاری کے بعد سری نگر کے سرکاری گیسٹ ہاؤز (ہری نگر گیسٹ ہاؤز) میں لے جایا گیا ہے۔

بتادیں کہ اس سے پہلے اتوار کی رات کو پی دی پی لیڈر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو نظر بند کیا گیا تھا۔واضح ہوکہ کہ مرکزی مودی حکومت نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35اے کو ختم کرنین کا آج ہی اعلان کیا ہے۔

حکومت نے اس کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کو دمرکزی زیرانتظام علاقوں میں بانٹنے کا بل بھی آج راجیہ سبھا سے منظور کرالیا۔منگل کو اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیا جا ئے گا۔