Friday, March 29, 2024
Homeتازہ ترین خبریںجنوبی ہندوستان کے گانے‘روڈی بے بی’ کی یوٹیوب پردھوم،300ملین کا نشانہ پار

جنوبی ہندوستان کے گانے‘روڈی بے بی’ کی یوٹیوب پردھوم،300ملین کا نشانہ پار

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی  -16مارچ ۔جنوبی ہندوستان کی فلمیں اور گانے عالمی سطح پر کئی ایک ریکارڈز اپنے نام کرنے اور کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں  اور اب ان میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے ۔مرکزی کردار ادا کرنے والے دھنوش اور سائی پلوی پر فلمایا گیا گانا ‘روڈی بے بی’ یوٹیوب پر ایک نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے اور یہ مسلسل مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے ۔فلم ماری2 کا یہ گیت روڈی بے بی کو مشہور ڈانسر پربھو دیوا نے گروگراف کیا ہے اور یہ یوٹیوب پرمقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اب تک 300 ملین ناظرین کی جانب سے دیکھا جانے والا جنوبی ہندوستان کا مقبول ترین گانا ہے

حسن اتفاق سے اس سے قبل 200ملین شائقین کی جانب سے جو گانا دیکھا گیا تھا وہ بھی سائی پلوی کاہی گانا ہے جو فلم فدا کا گانا ‘وچندے’ ہے۔ روڈی بے بی گانا جنوبی ہندوستانی فلموں میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا گانے کا ریکارڈ بھی حاصل کرچکا ہے کیونکہ اس میں دھنوش اور سائی پلوی کے ڈانس کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ٹک ٹاک ویڈیوز پر نوجوان اس گانے کی نقل بھی اتار رہے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی کو یوون شنکر راجا نے ترتیب دیا ہے۔ بالاجی موہن کی اس فلم کا مرکزی خیال دراصل گینگسٹر ڈرامہ ہے لیکن یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ترین فلموں میں شمار نہیں ہو پائی ہے۔ ورڈی بے بی گانے میں سائی پلوی کے ڈانس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یوٹیوب پر یہ گانا مقبولیت کی مزید بلندیوں کو حاصل کرے گا-