Monday, April 21, 2025
Homesliderجنوب کی 5 بڑی فلمیں جن کا بے صبری سے انتظار ہے

جنوب کی 5 بڑی فلمیں جن کا بے صبری سے انتظار ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سوپر اسٹار پربھاس حال ہی میں اپنی فلم رادھے شیام سے سلور اسکرین پر پہنچے ہیں۔ اس فلم کے متعلق  شائقین میں کافی چرچا تھا۔ جیسے ہی فلم سنیما ہال میں پہنچی شائقین کا جوش  ٹھنڈا ہوگیا  اور فلم کو جنوب  سے شمال  تک سینما شائقین نے یکسر مسترد کر دیا۔ اس کے بعد سوپر اسٹار پربھاس کے کریئر کے بارے میں پریشان مداحوں کے لیے بڑی خبر ہے۔ میڈیا نے حال ہی میں اپنی تازہ ترین جنوبی فلموں کی فہرست جاری کی ہے جو ہندوستان میں جنوب سے لیکر شمال تک مداحوں کو جشن کا موقع دیں جس میں  جس میں سوپر اسٹار پربھاس کی ایک نہیں دو فلموں کے نام ہیں۔  جنوبی فلموں کی سب سے زیادہ منتظر 5 فلموں کی فہرست کچھ اس  طرح ہے ۔

پشپا 2:اورمیکس میڈیا کے ذریعہ جاری کردہ اس فہرست میں الو ارجن اسٹارر فلم پشپا-دی رول پہلے مقام  پر ہے۔ فلم کے پہلے حصے نے بھی ہندی ناظرین میں کافی تعریف حاصل کی۔ جب کہ ٹالی ووڈ  کے ناظرین نے بھی فلم کو کافی پسند کیا ہے ۔ اب شائقین اس فلم کے دوسرے حصے کے لیے پرجوش ہیں۔

سرکارو واری پاٹا:جنوب کی دوسری بڑی فلم سرکارو واری پاٹا اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس میں ٹالی ووڈ شہزادہ مہیش بابو ہیں۔مہیش بابو اور کیرتی سریشن اسٹارر ڈائریکٹر پرشورام کی فلم جلد ہی سلور اسکرین پر آنے والی ہے۔

آدی پورش:فلم اسٹار پربھاس کی اگلی فلم ادی پورش ہے۔ جسے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر اوم راوت پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم رامائن کی کہانی پر مبنی ہے۔ جس میں پربھاس شری رام کے اوتار میں نظر آئیں گے۔

سالار:کے جی ایف ڈائریکٹر پرشانتھ نیل کی اگلی فلم سالارکے متعلق  ناظرین میں کافی جوش ہے۔ سوپر اسٹار پربھاس کی فلم بھی اورمیکس میڈیا کی ٹاپ 5 سب سے زیادہ منتظر فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

لائگر:آخری نمبر پر وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے کی فلم لائگر ہے۔ وجے دیوراکونڈا اس فلم میں باکسر کے کردار میں نظر آنے والے ہیں اور اس فلم میں باکسر ٹائسن بھی نظر آئیں گے ۔