نئی دہلی۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) نے فضائیہ کے جنگی طیاروں کو دشمن کے راڈارکی پکڑ سے بچانے کے لئے ایک جدید ٹکنالوجی تیار کی ہے ۔ڈی آر ڈی او کی جودھپور میں واقع لیباریٹری نے پونے میں واقع تنظیم کی لیباریٹری ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیباریٹری کے ساتھ مل کر یہ ٹکنالوجی تیار کی ہے ۔اس ٹکنالوجی کے کامیاب تجربات کے بعد فضائیہ نے اسے اپنے بیڑے میں شامل کرنا شروع کردیا ہے ۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس کامیابی کے لئے ڈی آر ڈی، فضائیہ اور متعلقہ صنعت کو مبارکبا ددی ہے اور کہاکہ یہ خودکفیل ہندستان کی سمت میں ایک قدم ہے ۔موجودہ دور کی ٹکنالوجی پر مبنی لڑائی میں جنگی طیارہ کو دشمن کی راڈار کی پکڑ سے بچانا تشویش کا اہم موضوع ہے ۔ اس لئے اس جدید ٹکنالوجی کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے ۔ اس کے تحت ہوا میں بھوسے کی مدد سے میزائل کو الجھا کر طیارہ کو بچایاجاسکتا ہے ۔ یہ ٹکنالوجی بڑے پیمانہ پر استعمال کے لئے صنعت کو دے دی گئی ہے ۔ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی اس ٹکنالوجی کے ساتھ منسلک ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹکنالوجی پر مبنی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ نجی شعبہ سے مضبوط اور خودکفیل ہندستان کی تعمیر میں آگے آکر تعاون دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج 0.5کی ویڈیو کانفرنس سے شروعات کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹکنالوجی کی بنیاد پر ہی ترقی کی ہے اس لئے ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی نہایت ضروری ہے ۔جب ٹکنالوجی کی بات ہوتی ہے ، میرے دل میں امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جیسے ترقی یافتہ ملک آتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ ترقی یافتہ ملک اپنی ٹکنالوجی کی بدولت آگے بڑھے ہیں۔ ان ممالک کی ترقی ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی کی بنیاد پر ہوئی ہے ۔ میں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے خانگی شعبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ آگے آئیں اور ایک مضبو ط اور خودانحصار دفاعی شعبہ کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔