Sunday, June 8, 2025
Homesliderجواہرلعل نہرو یونی ورسٹی کی پی ایچ ڈی طالبہ ہراسانی کا شکار،...

جواہرلعل نہرو یونی ورسٹی کی پی ایچ ڈی طالبہ ہراسانی کا شکار، شکایت درج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت  دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایک طالبہ کے ساتھ کیمپس کے بالکل باہر ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی۔ ایک عہدیدار نے منگل کو یہاں تفصیلات فراہم کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی مغربی ضلع) گورو شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات تقریباً 11.45 بجے پیش آیا۔ سینئر عہدیدار نے کہا رات 12.45 بجے جے این یو میں چھیڑ چھاڑ کے سلسلے میں ایک پی سی آر کال وسنت کنج نارتھ پولیس اسٹیشن میں موصول ہوا۔

معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ڈی سی پی خود ایس ایچ او وسنت کنج اور عملہ کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ یہ انکشاف ہوا کہ 17-18 جنوری کی درمیانی رات تقریباً 11.45 بجے جے این یو میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایک طالبہ کیمپس میں ہی ٹہل رہی تھی۔ ڈی سی پی نے کہا نے مزید کہا کہ جب وہ یونیورسٹی کے ایسٹ گیٹ روڈ پر چل رہی تھی، کیمپس کے اندر سے ایک لڑکا بائک پر آیا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔اس کے فوراً بعد طالب علم نے خطرے کی گھنٹی بجائی اور مدد کے لیے آواز دی۔ پکڑے جانے کے خوف سے ملزم موٹر سائیکل پر تیزی سے موقع سے فرار ہو گیا۔ شرما نے کہا ہم نے ملزمان کے خلاف خواتین کو ہراساں  کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس واقعہ نے دہلی میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں مزید ایک باب کا اضافہ کردیا ہے ،نیز یونیورسٹی کے کیمپس میں اس طرح کے واقعہ کے بعد جہاں ایک جانب عوام میں غصہ ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ پر اپنے تبصرے کرتے ہوئے یونی ورسٹی کی چاردیواری میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔