Monday, June 9, 2025
Homesliderجوا کھیلنے کی پاداش میں تلگو اداکار کےعلاوہ کئی افرادپر مقدمہ درج

جوا کھیلنے کی پاداش میں تلگو اداکار کےعلاوہ کئی افرادپر مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک ویلا پر چھاپہ مارا اور تلگو اداکاروکامیڈین کرشنودو اورنو دیگر افراد کو یہاں میاں پور میں جوا کھیلنے اور پوکرکھیلنے کے الزام میں پکڑا۔ انہیں بعد میں اسٹیشن ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر گرفتار افراد کے قبضہ سے  1.5 لاکھ روپے اور 10 موبائل فون قبضے میں لے لیے۔خفیہ اطلاع ملنے  کے بعد پولیس ٹیم نے اس احاطے پر چھاپہ مارا اور اداکار کے علاوہ  دیگر افراد کو تین پتی کھیلتے ہوئے پایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پنڈال میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اورتاش کھیل رہے تھے اور شرط لگا رہے تھے۔ ہم نے معلومات حاصل کیں اور احاطے پر چھاپہ مارا اور انہیں موقع پرپہنچ کر  انہیں حراست میں لے لیا ۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ کرشنودو نے ایم مایا چیساوے اور اوئے جیسی ہٹ فلموں میں اپنے مزاحیہ کرداروں سے مقبولیت حاصل کی۔یادر ہےکہ اس وقت تلگو فلم کے کئی سوپر اسٹار اور معروف اداکاروں کے خلاف منشیات، منی لانڈرنگ  اور دیگر کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مقدمات میں ای ڈی کی تحقیقات جاری ہیں ۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ہی تلگو کے علاوہ بالی ووڈ میں کئی ایک فلمیں کرچکی  راکول پریت سنگھ سے پوچھ گچھ ہوئی ہے ۔معروف بالی اور ٹالی ووڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ سے انفورسمنٹ ڈائرکٹویٹ کے عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی ۔

 منشیات کی اسمگلنگ کے معاملہ میں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیتوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے رکول پریت سنگھ کو ڈائرکٹوریٹ میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا اور سمن میں دی گئی تاریخ سے تین دن قبل ہی اداکارہ ای ڈی کے دفتر پہونچی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق رکول پریت سنگھ سے ای ڈی کے عہدیداروں نے 6 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ۔ رکول اور ریا چکرورتی کے درمیان رقمی لین دین کے علاوہ اس کے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں ۔ اس کے علاوہ گچی باولی کوکا پیٹ اور وشاکھا پٹنم میں واقع فٹ نیس سنٹرس کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔