Sunday, June 8, 2025
Homesliderجوکووچ کی آسٹریلین اوپن قسمت کا اتوار کو حتمی فیصلہ متوقع

جوکووچ کی آسٹریلین اوپن قسمت کا اتوار کو حتمی فیصلہ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ عالمی نمبر ایک  ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی اتوار کی صبح ہونے والی سماعت کے نتائج پر آسٹریلین اوپن کے خطاب کا دفاع کرنے کی امیدیں باقی ہیں، جس کی سماعت مبینہ طورپر تین جج کریں گے۔رپورٹس میں ہفتے کے روز تجویز پیش کی گئی  ہے کہ سربیا کے کھلاڑی کا مقدمہ ایک کے بجائے تین ججوں کی طرف سے سنا جا رہا ہے، اس کی قانونی ٹیم کے لیے ایک بڑی فتح تھی، یہاں تک کہ 20 گرانڈ سلام خطابات جیتنے والے جوکووچ  شہر کے حراستی ہوٹل میں پانچویں رات گزاریں  گے ۔

اگر دفاعی آسٹریلین اوپن چمپئن کو اتوار کے روز راحت مل جاتی ہے تو وہ پیر کو سربیا کے ساتھی میومیر کیکمانووک کے خلاف اپنا ابتدائی راؤنڈ میچ کھیلیں گے ۔جوکووچ کا ویزا دوسری بار منسوخ کر دیا گیا ہے ، امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے جمعہ کو جنہوں  نے جوکووچ کی دستاویز کو اس بنیاد پر منسوخ کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کیا کہ ملک میں ان کی موجودگی انسداد ویکسینیشن جذبات کو بھڑکا سکتی ہے۔جوکووچ جو اینٹی ویکسین کے حامی ہیں سب سے پہلے 5 جنوری کو آسٹریلیا پہنچنے پر ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، جو انہیں ٹینس آسٹریلیا اور وکٹوریہ ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی طبی چھوٹ کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔

ہفتہ کو دی ویسٹ آسٹریلین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوکووچ کو ہفتہ کی سہ پہر کو ان کے وکیل کے دفتر سے میلبورن کے کارلٹن میں پارک ہوٹل لے جایا گیا جسے امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سبز ٹریک سوٹ اور سفید چہرے کا ماسک پہنے ہوئے وہ گاڑی کے پچھلے حصے میں دکھائی دیئے۔

دریں اثناء سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک جوکووچ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یہ آسٹریلیائی حکام کی طرف سے ہراساں اور بدسلوکی کے مترادف ہے۔تاہم آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اصرار کیا ہے کہ کھلاڑی کے ویزے کی منسوخی عوامی مفاد میں کی گئی۔