Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگجو اقتدار میں ہیں وہی اصلی ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہیں: چدمبرم

جو اقتدار میں ہیں وہی اصلی ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہیں: چدمبرم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کے روز مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو مورد الزام ٹہرایا،ہندوستان کے ڈیمو کریسی انڈیکس میں دس مقام پھسل جانے کے ایک دن بعد،کہا کہ جمہوریت کو ختم کر دیا گیا ہے اور جو لوگ اقتدار میں ہیں وہی اصلی ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہے“۔

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”ہندوستان جمہوری اشاریہ (ڈیمو کریسی اندیکس) میں دس مقام سے پیچھے ہو گیا ہے۔کو ئی بھی شخص،جس نے پچھلے دو سالوں کے واقعات کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے وہ جانتا ہے کہ جمہوریت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور جمہوری اداروں کو کمزور کر دیا گیا ہے،جو اقتدار میں ہیں وہی اصلی ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہیں“۔

چدمبرم نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ”ہندوستان جس سمت جا رہا ہے اس سے دنیا گھبرا گئی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن ہندوستانی کو بھی گھبرانا چاہئے“۔

چدمبرم کا یہ بیان ڈیمو کریسی انڈیکس 2019میں ہندوستان 10ڈگری کر 51ویں نمبر پر آگیا،جس کے بعد سامنے آیا ہے۔بی جے پی کانگریس اور دیگر کو نشانہ بنانے کے لئے ٹکڑے ٹکڑے گنگ ریفرنس استعمال کرتی رہی ہے۔