Sunday, June 8, 2025
Homesliderجڈیجہ کے فٹ ہونے پر باکسنگ ڈے ٹسٹ میں شمولیت یقینی

جڈیجہ کے فٹ ہونے پر باکسنگ ڈے ٹسٹ میں شمولیت یقینی

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ رواں ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ تک ٹیم کے آل راونڈ رویندر جڈیجہ کی فٹ نس پر گہری نظر رکھے گی  اور  اگر وہ دوسرے ٹسٹ سے قبل  فٹ ہوجائیں  تو  آل راؤنڈر ہنوما وہاری کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل  ہوسکتے ہیں۔ پہلے ٹی 20 کے دوران زخمی ہونے والے جڈیجہ کو بھی عضلات کی جکڑن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹسٹ سے باہر ہوئے ،تاہم پچھلے کچھ دنوں سے جب ہندوستان ٹسٹ میچ کھیل رہا تھا ، جڈیجہ آہستہ آہستہ نیٹ میں واپس آئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سینئر آل راؤنڈر صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ 26 دسمبرکو میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں صد فیصد فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن اگر فٹ ہوجاتے ہیں توآندھرا پردیش کے بیٹسمین  وہاری کو باہر کا راستہ اختیار کرنا پڑسکتا ہے ۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر ذرائع نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں اپنے کم اسکور کی وجہ سے نہیں بلکہ اجنکیا رہانے اور روی شاستری چونکہ اب باقی تین مقابلوں میں ٹیم  کے ذمہ دار ہوں گے تو ان کی نظر آل راؤنڈر پر ہوگی ۔اگر جڈیجہ طویل بولنگ  کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں تو پھر اس میں کوئی بحث نہیں ہوگی۔ جڈیجہ نے اپنی آل راؤنڈ ہنر کی بنا پر وہاری کی جگہ لے لیں گے ۔ نیز یہ ہندوستان کو ایم سی جی  کے دوسرے ٹسٹ میں پانچ بولروں کو  کھیلانے  کا اختیار فراہم کرتا ہے ۔ جڈیجہ نے 49 ٹسٹ میں 35 سے زیادہ  کی اوسط سے 1869 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور  14 نصف  سنچریاں  شامل ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ آسٹریلیا  کے گذشتہ دوروں میں نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ دوسری طرف  وہاری نے اپنے 10 ٹسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سنچری اور 33 سے زیادہ  کی اوسط سے چار نصف سنچریوں کی مدد سے 576 رنز بنائے ہیں۔ یہاں ایک مکتبہ فکر موجود ہے کہ اگر بیٹنگ کی خالص صلاحیتوں کو بھی مدنظر رکھا جائے تو پھر ماہربیٹسمین  وہاری اور آل راؤنڈر جڈیجہ کے مابین زیادہ فرق نہیں ہے۔ محمدسمیع  کے  کلائی کے فریکچر کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہو جانے کی وجہ سے  ہندوستان کو صرف چار کے بجائے پانچ ماہر بولروں کے ساتھ میدان میں اترنے کا  منصوبہ ہوسکتا ہے ۔