Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجگنیش میوانی اورہا ردک پٹیل چلائیں گے، کنہیا کمار کے لئے تشہیری...

جگنیش میوانی اورہا ردک پٹیل چلائیں گے، کنہیا کمار کے لئے تشہیری مہم

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ:گجرات کے دلت لیڈر جگنیش میوانی نے چہارشنبہ کو کہا کہ وہ اور ہاردک پٹیل ،جے این یو کے سابق طالبہ یونین کے لیڈر کنہیا کمار کے لئے تشہیری مہم چلائیں گے۔جو بہار میں بیگو سرائے سے لوک سبھاانتخاب لڑ رہے ہیں۔

جگنیش نے کہا کہ بیگو سرائے میں بی جے پی کے اُمیدوار گری راج سنگھ،کنہا کمار سے مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ کمیو نسٹ پارٹی آف انڈیا CPI))نے کنہیا کمار کو بیگو سرائے سے میدان میں اُتارا ہے۔اُن کا مقابلہ بی جے پی کے گریراج سنگھ اور راشٹریہ جنتا دل کے تنویر حسن سے ہے۔32سالہ کنہیا کمار کو فروری 2016میں گرفتار کیا گیا تھا اور جے این یو کیمپس میں ملک کے خلاف نعرے لگانے سے نہ روکنے پر ان پر دیش دروہی کا الزام لگایا گیا تھا۔