حیدرآباد : کانگریس کے ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے جمعہ کو ریاستی حکومت پر یہ الزام لگایا کہ کالیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ میں اب تک پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔جبکہ پانی کو سمندر مین چھاڑ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 45ٹی ایم سی پانی ریاستی حکومت کے ”سخت“رویے کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔
جیون ریڈی نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کے پاس پانی کی دستیابی اور اس کے استعمال کے بارے میں کوئی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پروجیکٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے احکامات نہ ملنے کی وجہ سے کوئی فیسلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔جیون ریڈی نے ریاست مین یوریا کی شدید قلت کے لئے کالیشورم پروجیکٹ کو مورد الزام قرار دینے پر حکمران پارٹی کے رہنماؤں کامذاق اڑایا۔