Saturday, April 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںجھارکھنڈ میں،جے ایم ایم،کانگریس۔آر جے ڈی اتحاد حکومت تشکیل دے گا

جھارکھنڈ میں،جے ایم ایم،کانگریس۔آر جے ڈی اتحاد حکومت تشکیل دے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

رانچی: جھارکھنڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی پیر کے روز کی گئی۔24ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں صبح 8بجے سے گنتی شروع ہو ئی تھی۔جھار کھنڈ اسمبلی کی 81نشستوں کے لئے پانچ مر حلے میں ووٹنگ ہو ئی تھی۔نتائج کو دیکھیں تو،جے ایم ایم،کانگریس أآر جے ڈی اتحاد،جھار کھنڈ اسمبلی انتخابات میں واضح مینڈیٹ کے لئے جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن کے حالیہ رحجانات کے مطابق نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے تیار ہے۔

سب سے اہم دعویداروں میں چیف منسٹر رگھو بر داس نے جمشید پور مشرقی نشست پر بی جے پی کے امیدوار سر یو رائے کو ایک ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے کیا۔اب تک کی گنتی کے مطابق،جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)،کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے مل کر 81میں ح سے 45نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے یا اس کی قیادت کی ہے۔

جے ایم ایم اور کانگریس نے تین سیٹیں حاصل کیں اور وہ بالترتیب 26اور 12نشستوں پر برتری حاصل کر رہے ہیں۔آر جے ڈی ایک نشست پر آگے ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 23نشستوں پر بر تری حاصل کر رہی ہے۔آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین (اے جے ایس یو)نے ایک نشست جیت لی ہے اور دو میں برتری حاصل ہے۔جھار کھنڈ وکاس مورچہ۔پراجا تانترک (جے وی ایم پی) تین سیٹوں پر آگے ہے۔اے جے ایس یوکے سربراہ سودیش مہتو نے سیلی سیٹ پر 20,000 سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔جے وی ایم پی کے سر براہ بابو لال مرانڈی دھنور نشست پر 15,000 ووٹ لے کر آگے تھے۔

جھار کھنڈ کے شہری ترقیاتی وزیر سی پی سنگھ نے 3,000 ووٹوں سے رانچی کی نشست بر قرار رکھی۔جے ایم ایم۔کانگریس،آر جے ڈی کے چیف منسٹر کے امیدوار ہیمنت سورین (جے ایم ایم سربراہ) سب سے آگے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں یہ بات واضح ہو نے کے بعد کہ بی جے پی ہار گئی ہے،ہیمنت سورین نے اپنی جیت ریاست کے لوگوں کے نام کردی اور اتحادیوں کا بھی ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سورین نے کہا ”میں گروجی (والد شیبو سورین)،لالو جی اور سونیا جی،راہول جی،پرینکا جی اور تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا“۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایک نیا باب کھلا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کے لئے سنگ میں ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پو رے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’]ہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل طئے کریں گے“۔

الیکشن کمشن کے اعداد و شمار کے مطابق،بی جے پی نے 33.53،جے ایم ایم۔کانگریس۔آر جے ڈی اتحاد نے 36 فیصد ووٹ حاصل کئے۔اس میں سے جے ایم ایم،کانگریس اور آر جے ڈی کو بالترتیب 19.29 فیصد،13.78 فیصد اور 2.82 فیصد ووٹ ملے۔اے جے ایس یو 8.15 فیصد اور اے آئی ایم آئی ایم نے 1.08 فیصد ووٹوں سے بڑھت بنائی ہے۔اضح ہو کہ جھار کھنڈ میں انتخابات 30نومبر سے 20 دسمبر کے درمیان پانچ مراحل میں منعقد ہوئے تھے۔