رانچی ۔ الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اور انتخابات 5 مراحل میں ہوں گے۔ پہلا مرحلے کے لیے رائے دہی 30 نومبر، دوسرے مرحلے کے لئے 7 دسمبر، تیسرے مرحلے کے لئے 12 دسمبر، چوتھے مرحلے کے لیے 16 دسمبر اور پانچویں مرحلے کے لئے 20 دسمبرکو رائے دہی ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 13 نشتوں کے لئے، دوسرے مرحلہ میں 20 نشتوں کے لیے، تیسرے مرحلے میں 17 نشتوں کے لیے، چوتھے مرحلہ میں 15 نشتوں کے لئے اور آخری مرحلہ میں 16 نشتوں کے لئے انتخاب کروائے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو ہوگا۔
یادرہے کہ لوک سبھا عام انتخابات کے موقع پر ریاست میں طے ہوا تھاکہ مہا گٹھ بندھن میں شامل کانگریس 7، جھارکھنڈ مکتی مورچہ 4، جھارکھنڈ وکاس مورچہ 2 اور راشٹریہ جنتا دل ایک نشت پر انتخاب لڑےگی لیکن مہا گٹھ بندھن نے کسی اقلیتی چہرے کو اپنا امیدوار نہیں بنایا تھا۔اس بارے میں کانگریس کے جھارکھنڈ ریاستی صدر ڈاکٹر اجئے کمار نے کہا تھا کہکانگریس پارٹی مذہب یا ذات کے نام پر ٹکٹ نہیں دیتی ہے۔
مہا گٹھ بندھن نے طے کیا تھا کہ اقلیتی امیدوار کو راجیہ سبھا بھیجیںگے۔کانگریس رہنما سبودھکانت سہائے نے بھی ایسا ہی بیان دیا تھا۔ کانگریس پارٹی اقلیت چہرے کو ٹکٹ دینا چاہتی تھی لیکن جس نشت سے اقلیت امیدوار کامیاب ہوکر آتے ہیں وہ مہاگٹھ بندھن کے دوسری جماعتوں کے کھاتے میں چلی گئی۔ اس لئے ہم لوگ مسلم امیدوار راجیہ سبھا بھیجیںگے۔ عام انتخابات میں اقلیتی امیدوار کو موقع نہیں دیا گیا تھا اب سیاسی جماعتیں کیا منصوبہ بندی اختیار کرتی ہیں اس پر توجہ مرکوز ہے۔