Tuesday, April 22, 2025
Homesliderجی ایچ ایم سی انتخابات 15 جنوری کے بعد ہی متوقع

جی ایچ ایم سی انتخابات 15 جنوری کے بعد ہی متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کار پوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات اس ماہ کے آخر میں یا دسمبر میں ہونے کے  اشارے مل رہے تھے  لیکن  تلنگانہ حکومت سنکراتی (پونگل) کے بعد ان کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انتخابات اگلے سال 15 جنوری کے بعد ہی ہوں گے۔ جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق موجودہ کونسل کی میعاد ختم ہونے سے تین ماہ قبل رائے دہی  کا عمل مکمل کیا جانا چاہئے  اور موجودہ معیاد 10 فروری  2021 کو ختم ہونی  ہے۔ ایکٹ میں یہ شق حکومت کو پونگل کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کافی حد تک آزادی فراہم کرتی ہے چونکہ اب یہ حیدرآباد کی سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی مرمت میں مصروف   ہے ، جو اکتوبر میں ہوئی موسلا دھار بارش کے سبب مکمل تباہ ہوگئے ہیں ۔

 انتہائی  باوثوق ذرائع کے مطابق  حکومت قطعی طور پر ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کو انتخابات کے اعلامیہ  کے اجراء کی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کرے گی۔ پونگل کے بعد تک حکومت نے انتخابات ملتوی کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ جی ایچ ایم سی عملہ انتخابی فرائض کی بحالی کے کام سے ہٹ جائے۔ اس کے علاوہ ، ایک بار اعلامیہ  جاری ہونے کے بعد ، جی ایچ ایم سی تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے دوران کسی بھی نئے کام کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا ، کیونکہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔ 2016 میں جی ایچ ایم سی انتخابات 2 فروری کو ہوئے تھے۔ اعلامیہ  12 جنوری کو جاری کیا گیا تھا جس کے بعد  امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانا شروع کردیئے تھے۔ ایس ای سی پہلے ہی کہا  کہ وہ 13 نومبر کے بعد کسی بھی وقت انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے۔

 ذرائع نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح اب یہ تھی کہ شہر کو بہتر موقف پر واپس لایا جائے اور جی ایچ ایم سی عملہ  سڑکوں کے علاوہ دیگر مرمتی کاموں میں مصروف  ہے۔ بحالی کا کام  کی وجہ سے حکومت  الیکشن کمشن کو پونگل کے بعد رائے دہی  کااعلامیہ  جاری کرنے کا مشورہ دینا چاہتی ہے کیونکہ تب تک عملہ کام مکمل کرلے گا تھا۔ جی ایچ ایم سی ایکٹ کیا کہتا ہے  یہ بھی جاننا ضروری ہے ۔جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق ،موجودہ کونسل کی میعاد ختم ہونے سے تین ماہ قبل رائے دہی  کا عمل مکمل ہونا چاہئے ، جو کہ 10 فروری  2021 کو  ختم ہے ۔