Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیحج کے رکن آعظم وقوف عرفات کے لئے لاکھوں عازمین حج کی...

حج کے رکن آعظم وقوف عرفات کے لئے لاکھوں عازمین حج کی میدان عرفات میں آمد

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ: حج کے رکن آعظم وقوف عرفات کے لئے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج کی میدان عرفات مین آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آئے ہوئے تقریبا 25لاکھ عازمین تلبیہ پڑھتے ہوئے منیٰ سے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں،گزشتہ روز منیٰ میں قیام کے بعد عازمین آج صبح 9ذی الحجہ سے میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں،جہاں وہ حج کا،رکن آعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔

وقوف عرفات کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں امام صاحب سے حج کا خطبہ سنیں گے۔جس کے بعد ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارعازمین حج تین روز تک   3خطبے سنیں گے۔پہلا خطبہ گزشتہ جمعہ کو سنا گیا تھا،دوسرا خطبہ آج،یعنی خطبہ حج ہوگا،اور تیسرا خطبہ کل نماز عید الاضحی کا سنا جائے گا۔

عازمین حج غروب آفتاب تک میدان عرفات وقوف کریں گے۔یہاں وہ عبادات کریں گے ذکر و اذکار میں مصروف رہیں گے،اور اللہ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں گے۔سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی میدان عرفات سے مز دلفہ روانہ ہوں گے،جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے۔اور مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گذاریں گے اور رمی جمرات کے لئے 70عدد کنکریاں چنیں گے۔اور سنت کے مطابق آرام بھی کریں گے۔

حجاج اکرام زتوار یعنی 10ذی الحجہ کو نماز فجر ادا کرنے کے بعد سورج طلوع ہونے تک مناجات کریں گے،وہ اللہ سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں گے۔اس عمل کے بعد حجاج اکرام عقبہ جمرہ کو کنکریاں مارنے کے لئے منیٰ واپس آئیں گے اورمنیٰ میں حرم کی جانب واقع جمرات کمپلکس میں صرف بڑے جمرہ یعنی بڑے شیطان کو 7کنکریاں ماریں گے،عازمین حج کی سہولت کے لئے سوعدی حکومت کی جانب سے سیکیوریٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔