Thursday, April 25, 2024
Homesliderحج 2021، تمام عازمین کےلئے کورونا ٹیکہ لگوانا بنیادی شرائط میں شامل

حج 2021، تمام عازمین کےلئے کورونا ٹیکہ لگوانا بنیادی شرائط میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ عالم اسلام کو اس سال رمضان المبارک اور حج کے فریضہ کے متعلق کئی ایک سوالات کے جوابات مطلوب ہیں جن میں ایک جواب توملتا دیکھائی دے رہا ہے  جیسا کہ سعودی حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے عازمین کو کورنا ٹیکہ ضروری قرار دیا ہے ۔سعودی عرب کے وزارت صحت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے تمام عازمین حج کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی ہے اور یہ ٹیکہ  ذی الحجہ سے قبل لگوانا ضروری ہے ۔تفصیلات کے بموجب حج 2021 کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک سے جو حج  کا فریضہ ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ذی الحجہ سے قبل کوروناٹیکہ مکمل کرلیں۔

ذرائع  نے کہا  ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے عازمین کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورشدہ کوروناٹیکہ  لگوائیں  اور ٹیکہ کا مصدقہ ثبوت پیش کریں جس میں اس یہ وضاحت ہونی چاہئے کہ سعودی  آنے  سے کم از کم 2 ہفتے قبل کوروناٹیکہ کے شرائط مکمل کیاگیاہے۔مقررہ ضوابط میں مزید کہا گیا ہے کہ حج سیزن میں کام کرنے والوں کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ سعودی عرب میں منظورشدہ کورونا کی خوراک حاصل کرچکے ہوں۔ حج سیزن میں کام کرنے والے مستقل طورپر ماسک لگانے کے پابند ہونگے۔

رواں سال حج کے لیے مقررہ ضوابط کے مطابق سعودی عرب  آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کا پی سی آر ٹسٹ کروانا لازمی ہوگا اور سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا جس کے 48 گھنٹے بعد مقررہ و منظور شدہ فیلڈ سروس کی ٹیمیں عازمین کا دوبارہ کورونا ٹسٹ کریں گی۔علاوہ ازیں  ذی الحجہ سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 60 فیصد تک مقررہ عمر(18 سے 60 برس) کی حد کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں سے مقررہ پروگرام اور احتیاطی تدابیر کے تحت نکالا جائے گا جن میں سماجی فاصلے کا اصول اور ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔

عازمین حج کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی رہائش گاہوں میں سماجی  فاصلہ ایک سے ڈیرھ میٹرتک رکھیں ۔ ہجوم کو قابو کرنے کے لیے عازمین کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا  ہر گروپ  100 افراد سے زیادہ کا نہیں ہوگا۔وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ وزارت کی ٹیمیں مقررہ ضوابط پر عمل کو یقینی بنانے کےلیے تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔