Monday, June 9, 2025
Homesliderحج 2021 ،کورونا وائرس کے اثرات پر منحصر

حج 2021 ،کورونا وائرس کے اثرات پر منحصر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستان میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر قومی ۔ بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ یہاں حج2021 کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاں جلد ہی شروع کردیں گی۔ حج 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔ ان میں ہندوستان اور سعودی عرب میں رہائش ، ٹریفک ، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی صحت اور تندرستی کورونا کی وجہ سے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ حکومت ہند اور دیگر متعلقہ ادارے اس سمت میں ضروری انتظامات کریں گے ۔ حکومت اور حج کمیٹی نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان صد فیصد ڈیجٹل حج انتظامات کا نتیجہ ہے کہ کورونا کے سبب حج 2020 پرنہ جاپانے والے ایک لاکھ 23 ہزار لوگوں کے2100 کروڑ روپے بغیر کسی کٹوتی کے ڈی بی ٹی کے توسط واپس کردیئے گئے۔ اس دوران سعودی عرب کی حکومت نے بھی 2018-19کے حجاج کرام کی آمد رفت کا تقریباً 100 کروڑ روپیہ بھی واپس کردیا گیاہے ۔

اس کے علاوہ نقوی نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران حجاج کرام کے تقریباً 514 کروڑ رقم بھی کورونا مدت میں واپس کردی گئی ہے ۔ ہندوستان میں صد فیصد ڈیجٹل حج نظام کا نتیجہ یہ ہے کہ وبا کے دور میں بھی رقم براہ راست اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی تھی ، جو حج عمل کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔

حج 2021 کی جائزہ اجلاس میں وزارت اقلیتی امورکے سکریٹری پی کے داس اور دیگر اعلی عہدیدار ، وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری وپل ، وزارت شہری ہوا بازی کے جوائنٹ سکریٹری کے مشرا موجود تھے ۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید ، جدہ میں ہندوستان کے قائم مقام قونصل جنرل وائی صابر ، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ایم اے خان اور محکمہ صحت ، ایر انڈیا وغیرہ کے کے عہدیداروں نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اس اجلاس میں حصہ لیا۔