Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحج 2021 کے لئے شرائط اور سہولیات کا اعلان

حج 2021 کے لئے شرائط اور سہولیات کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: حفاظت کے ساتھ عبادت کے نعرے کے ساتھ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج 2021 کی تفصیلات سے مطلع کیا اور کہا کہ اس مرتبہ سعودی عرب کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے گا کیونکہ اس سے اپنی اور پوری دنیا کی صحت وسلامتی کا بھی خیال رکھنا ہے ۔ حج کے لئے روانگی اور واپسی کے مراکزکی تعداد میں احتیاط کی وجہ سے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اب صرف دس ایرپورٹس سے ہی زائرین کی آمد ورفت ہوگی اس کے برعکس ماضی میں21 ایرپورٹس کی خدمات دستیاب تھیں۔

رواں برس وجے واڑہ کا اضافی مقام کا امکان تھا لیکن کورونا وباء کے سب کمی گئی ہے ۔ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے صدر دفتر میں حج کے درخواست فارم اورکمیٹی کی ہدایات کا اجراءاور یونین پبلک سروس کمیشن کے پریلم امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی تہنت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر مختار عباس نقوی نے مزید کہاکہ امکان ہے کہ اس بار عازمین حج کی تعداد میں کمی کردی جائے اورایک عازم حجکو سعودی عرب پہنچنے کے بعدکئی گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا جبکہ رہائش گاہ میں افراد کی تعداد بھی کم کی گئی ہے ۔محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کے لیے بھی شرائط کا اعلان ہوا ہے جبکہ عازمین کی عمر کے بارے میں بھی سعودی عرب کی ہدایات پرہی عمل کیا جائے گا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے جہاں عمرہ اور حج پر پابندی عاید کردی تھی اس پابندی کو مملیکت نے مرحلہ وار ختم کیا ہے جیسا کہ ابتدائی دو مراحل میں سعودی عرب کے باشندوں اور وہاں مقیم بیرونی ممالک کے افراد کو عمرہ کی سعادت کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ یکم نومبر سے عمرہ کےلئے بیرونی ممالک کے زائرین کا بھی خیر مقدم کیا گیا ۔ اس وقت سعودی عرب میں بیرونی ممالک کے زائرین بھی عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں جس کے بعد یہ امید روشن ہوچکی ہے کہ حج 2021 میں ہندوستانی باشندوں کو بھی موقع ملے گا۔