Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحسین ساگر میں اس سال پی او پی مورتیوں کا وسرجن نہیں...

حسین ساگر میں اس سال پی او پی مورتیوں کا وسرجن نہیں ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں حکام اس سال پلاسٹر آف پیرس (پی او پی) سے بنی گنیش مورتیوں کو صرف  چھوٹے/مصنوعی تالابوں میں وسرجن کی اجازت دیں گے  جبکہ حسین ساگر جھیل میں ان کا وسرجن نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال پی او پی مورتیوں کے وسرجن کی آخری بار اجازت دی تھی اور تلنگانہ حکام سے کہا تھا کہ وہ متبادل جگہ پر وسرجن کا منصوبہ تیار کریں۔حکام نے مورتیوں کے وسرجن کے لیے پہلے سے موجود 25 تالابوں کے علاوہ 50 تالاب بنائے ہیں۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے 9 ستمبر 2021 کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ پی او پی سے بنی گنیش مورتیوں کے حسین ساگر جھیل اور حیدرآباد اور اس کے آس پاس کی دیگر جھیلوں میں وسرجن کی اجازت نہ دے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے دائر درخواست پر ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ سپریم کورٹ نے آخری بار پی او پی مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دی۔عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ پی او پی گنیش مورتیوں کو جی ایچ ایم سی کے ذریعہ بنائے گئے چھوٹے تالابوں یا الگ الگ علاقوں/ تالابوں میں وسرجن کی اجازت دے جس کے نتیجے میں پانی کے اہم حصے میں آلودگی نہیں پھیلتی ہے۔ریاستی حکومت نے ماحول دوست گنیش مورتیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ اس سال مٹی سے بنی جملہ  چھ لاکھ مورتیاں تقسیم کی جائیں گی۔

وزیر مویشی پالن ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ اکیلے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) مٹی سے بنے چار لاکھ مورتیاں تقسیم کرے گی۔ تلنگانہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ اور حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک ایک لاکھ مورتی تقسیم کریں گے۔خیریت آباد گنیش کمیٹی جو ہر سال سب سے اونچی مورتی نصب کرتی ہے، اس سال اپنی مورتی کے لیے مٹی کا استعمال کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔31 اگست سے شروع ہونے والے گنیش نوراتری تہوار کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے چہارشنبہ  کو تمام ایس ایچ اوز اور سٹی پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کی۔

آنند نے مورتیوں کے قیام، اطلاع کے فارم اور پی او پی کے مورتیوں اور مٹی کی مورتیوں کے وسرجن، جلوس کے راستوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں متعدد ہدایات دیں۔سٹی پولیس میں کچھ ایس ایچ اوز اور ڈی سی پیز کے نئے ہونے اور پہلی بار یہ بندوبست کرنے کے ساتھ، سی پی اور ان کے عملے کے افسران نے کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹ کی تیاری کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرنے میں کافی وقت صرف کیا۔