Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہحلقہ لوک سبھا نظام آباد میں سب سے زیادہ EVMمشینوں کا استعمال،بن...

حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں سب سے زیادہ EVMمشینوں کا استعمال،بن سکتا ہے گنیز ورلڈ ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ملک کی 20ریاستوں میں جملہ 91لوک سبھا نشستوں کے لئے آج گیارہ اپریل کو پہلے مرحلہ کی رائے دہی ہو رہی ہے۔اس پہلے مرحلہ میں ریاست تلنگانہ کی 16لوک سبھا نشستوں کے لئے رائے دہی ہو رہی ہے۔

تلنگانہ کے نظام آبادلوک سبھا حلقہ میں سب سے زیادہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (EVMs)کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا سکتا ہے۔اس حلقہ سے وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا دوسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں۔اس حلقہ میں185 امیدوارمیدان میں ہیں ۔جس میں زیادہ تر حکومت سے ناراض کسان شامل ہیں۔امیدواروں کی اتنی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے اس حلقہ میں ہر پولنگ بوتھ پر 12 ای وی ایم مشینوں کا استعمال کا جا رہاہے۔

اس حلقہ میں دیگر حلقوں میں رائے دہی شروع ہونے کے بعد ایک گھنٹہ دیر سے یعنی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔چیف الیکشن آفیسررجت کمار نے بتایا کہ حلقہ نظام آباد نہ صرف سب سے زیادہ امیدواروں کے لئے ریکارڈ بنایا ،بلکہ اتنی بڑی تعداد میں ای وی ایم( EVM)مشینوں کے استعمال سے ووٹنگ کرائے جانے والا ملک کا پہلا انتخابی حلقہ بن گیا ہے۔

ہر ایک پولنگ بوتھ پر ایک کنٹرول یونٹ کے ساتھ یا زیادہ سے زیادہ چار ای وی ایم کو منسلک کیا جاتا ہے ۔جس کے بر عکس نظام آباد کے
1,778پولنگ بوتھس میں ایک کنٹرول یونٹ کے ساتھ 12ای وی ایم مشینوں کو جوڑا گیا ہے۔

ہلدی اور لال جوار کی مناسب قیمتوں کی مانگ کو لیکر ناراض 178کسانوں نے نامزدگیاں داخل کی تھیں۔جو الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج بن گئے ہیں۔

185امیدواروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یے غور کیا جا رہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بیالٹ پیپرس کے ذریعہ ووٹنگ کروانا ہوگا۔کیونکہ عام ای وی ایم مشینوں میں صرف 64ناموں کو ہی اڈجیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

حالانکہ ، poll panel نے Electronics Corp of India Ltd (ECIL)کی جانب سے تیار کردہ تازہ ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ای وی ایم مشینوں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔عوامی شعبہ کی کمپنی سے کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر 26,820ای وی ایم ،
2,240 کنٹرول یونٹس ،اور2,600 وی وی پی اے ٹیVVPATsایم 3فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔

انتخابی عہدیداروں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مقامی نمائندوں کو ای ویم مشینوں کی ریکارڈ تعداد کے استعمال کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔وہ جمعرات کو یا بعد میں اس انتخابی حلقہ کا دورہ کر سکتے ہیں ،کیونکہ نتائج کا اعلان ہونے کے 6مہینے بعد تک ای وی ایم کو strong rooms میں رکھا جائے گا۔

انتخاب لڑنے والے کسانوں نے انہیں انتخابی نشان ملنے میں دیری پر انتخابات ملتوی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ مگر عدالت نے انتخابات کو روکنے سے انکار کر دیا تھا۔بعد میں کسانوں نے اانتخابی مہم کے آخری دن ایک ریلی بھی نکالی اوربڑی پارٹیوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

نظام آباد کے مذکورہ لوک سبھا حلقہ میں 3.73لاکھ کسانوں سمیت 15.53 لاکھ سے زیادہ رائے دہندے ہیں۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ و تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا دوسری بار اس حلقہ سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔جبکہ کانگریس نے دو بار رکن پارلیمنٹ رہے مدھو یاشکی گوڑ کو میدان میں اُتارا ہے ،اور ڈی اروند بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔