Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہحلقہ لو ک سبھا نظام آباد میں EVMکے ذریعہ ہی ہوگی رائے...

حلقہ لو ک سبھا نظام آباد میں EVMکے ذریعہ ہی ہوگی رائے دہی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ریاست تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا نظام آباد ،جہاں سے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا سمیت 185اُمیدوار میدان میں ہیں،صرف EVMکے ذریعہ ہی رائے دہی کرائی جا ئے گی۔الیکشن کمیشن نے یہ اعلان کیا ۔

ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مذکورہ حلقہ میں ballot papers کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔جہاں بڑی تعداد میں کسان اپنے مسائل کو اُجاگر کرنے کے لئے آزاد امیدوار وں کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

کے کویتا اس حلقہ سے دوبارہ انتخاب لڑ رہی ہیں۔جبکہ کانگریس نے پھر سے مدھو یاشکی گوڑ کو میدان میں اتارا ہے۔الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے چیف الیکشن کمیشن کوM3 ای وی ایم کے ذریعہ انتخابات کروانے کے انتظامات کر نے کی ہدایت دی ہے ۔جس میں تمام 185امیدواروں کے نام اور انتخابی نشانات کو ایڈ جیسٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے Electronics Corporation of India Ltd (ECIL) کو 26,820 , بیالیٹ یو نٹس ،
2240کنٹرول یونٹس اور 2,600 ایم 3 VVPATs فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔