Monday, April 21, 2025
Homeتلنگانہحکام کے ہراساں کرنے پر، کسان نے اپنی تمام پیدوار کو ...

حکام کے ہراساں کرنے پر، کسان نے اپنی تمام پیدوار کو نذر آتش کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کسان کانگریس چئیرمین انویش ریڈی نے منگل کو کہا کہ ریاست کے کسانوں کو اپنی پیداوار کی فروخت میں پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکام کاشتکاروں سے مصنوع کی خریداری میں تاخیر کر رہے ہیں۔انویش ریڈی نے بتایا کہ ضلع مولاگ کے ایتورو نگرم منڈل کے تحت چنا بوینا گرام پنچایت کے ایک کسان نے اس کی تمام پیدوار کونذر آتش کر دیا ہے،کیونکہ وہ 20

دنوں تک جدو جہد کرنے کے باوجود بھی اپنا دھان فروخت نہیں کر سکا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکام نے ان کے دھان کا وزن نہیں کیا،جس کے بعدکسان نے انتہائی قدم اٹھایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی وزن میں تاخیر کے باعث بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ میلرز کولٹی چیک کرنے کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

انویش ریڈی نے الزام لگایا کہ کپاس کے کاشتکار زبر دستی اپنی پیداوار ملوں کو فروخت کرنے پر مجبور تھے،کیونکہ سی سی آئی کے عہدیدار معیار پر زور دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جمالی کنٹا بازار میں 185 ٹرالیوں کے ذخیرے کے مقابلہ میں صرف 50 ترالیوں کی پیداوار خریدی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت سی سی آئی عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرے ور انہیں مناسب ہدایات جاری کرے۔