Monday, April 21, 2025
Homeاقتصادیاتحکومت،ترکی سے گیارہ ہزار ٹن پیاز کی در آمد کر رہی ہے

حکومت،ترکی سے گیارہ ہزار ٹن پیاز کی در آمد کر رہی ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے حکومت،ترکی سے گیارہ ہزار ٹن پیاز کی در آمد کر رہی ہے۔اتوار کے روز سر کاری ذرائع نے بتایا کہ ایم ایم ٹی سی نے اس کے لئے در آمدی آرڈرپر دستخط کر دئے ہیں اور پیا ز کی یہ کھیپ دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے تک ملک میں پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق،ایم ایم ٹی سی،ترکی سمیت مختلف ممالک سے پیاز کی در آمد کا انتظام کر رہی ہے۔

ایم ایم ٹی سی نے اس سے قبل مصر سے 6,900 ٹن پیاز کی در آمدی معاہدے پر دستخط کئے تھے،اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے 10دن میں یہ کھیپ یہاں پہنچے گی،اس کے بعد قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز دہلی این سی آر مین پیاز کی قیمت 80-120 فی کلو تھی۔

آزاد پور ہول سیل مارکیٹ اے پی ایم سی کی فہرست کے مطابق،20 سے62.50روپئے فی کلو کے درمیان تھی،جبکہ پیاز کی آمد 828 ٹن تھی۔20نومبر کو مرکزی کابینہ نے 1.2 لاکھ ٹن پیاز کی در آمد کی منظوری دی تھی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ کی سر براہی میں،پیاز کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لئے وزیر خزانہ،صارفین امور،زراعت اور سطح کے ٹرانسپورٹ وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس سال پیاز کی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں مانسون کے آخر میں مسلادھار بارش کی وجہ سے فصل کونقصان پہنچا،جس سے پیاز کی سپلائی میں دقت پیدا ہو گئی۔اور قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔