حیدرآباد :ریاست تلنگانہ کی حکومت نے گزشتہ روز امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثہ کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا ہے۔ ایچ ایم آر ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ”میونسپل اید منسٹریشن اینڈ اربن ڈیو لپمنٹ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے انہیں ہدایت دی ہے کہ انجنئیرنگ ماہرین سے اس معاملہ کی تحقیقات کر وائیں اور ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ حادثہ ایک عام حادثہ ہے لیکن اس کوسنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور سبھی اسٹیشن کے ڈھانچوں اور سہولتوں کا بغورجائزہ لینا ہوگا،تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حیدرآباد میٹرو میں اعلیٰ معیار اور حفاظت کا خیال رکھا جائے گا۔
ایم ڈی نے کہا کہ وزیر کے ٹی آر نے ایل اینڈ ٹی کو متاثرہ کے کنبہ کو مناسب معاوضہ دینے کی ہدایت دیا ہے۔اس کے مطابق۔ایل اینڈ ٹی انتظامیہ نے اس کنبہ کے افراد سے بات کی ہے اور اس حادثہ میں ہلاک ہونے والی خاتون مونیکا کے اہل خانہ کو 20لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے مطابق معاوضہ کے ساتھ ساتھ مونیکا کے کنبہ کے ایک فرد کو ملازمت بھی دی جائے گی۔