Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحکومت نے اپوزیشن کو اندھیرے میں رکھ کر بل منظور کروالیا: غلام...

حکومت نے اپوزیشن کو اندھیرے میں رکھ کر بل منظور کروالیا: غلام نبی آزاد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی :اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے چہار شنبہ کو حکومت پر الزام لگایا کہ سرکار نے اپوزیشن کو اندھیرے میں رکھا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع کا حق اور تین طلاق بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کے مسئلہ پر حکومت کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی،لیکن حکومت نے بھروسے میں لئے بغیر ہی ان بلوں کو پاس کرا دیا۔

ایوان میں اپوزیشن کے لیدر غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکومت نے سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ 23بلوں کے بارے میں بات چیت کی تھی اور یہ پوچھا تھا کہ وہ کن بلوں کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنا چاہتے ہیں۔اپوزیشن نے کہا تھا کہ انمیں سے کم از کم آدھے بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے جانے چاہئے۔

اس پر حکومت نے کچھ اعتراض کیا ظاہر کیا تو اپوزیشن نے اسے 6بلوں کو ترجیح دینے کی بنیاد پر سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے اور دو کو دوسری ترجیح میں رکھنے کی بات کہی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس وقت اپوزیشن سے کہا تھا کہ وہ ان 8بلوں کے بارے میں جلد ہی انہیں مطلع کرائے گی۔لیکن حکومت نے اپوزیشن کو کو ئی اطلاع نہیں دی۔اور اپوزیشن کو آگاہ کئے بغیر ہی بلوں کو پاس کرا لیا۔یہ حکومت کا غیر مناسب رویہ ہے۔

واضح ہو کہ منگل کو راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کو 99ووٹوں کے ساتھ منظور کرالیا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ووٹنگ کے وقت کانگریس کے کچھ ارکان غیر حاضر تھے۔تین طلاق بل کی منظور کو بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،جس کے پاس اب بھی یاوان بالا میں اکثریت نہیں ہے۔