Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہحکومت کا مقصد اگلے پانچ سالوں میں سو فیصد خواندگی حاصل کرنا...

حکومت کا مقصد اگلے پانچ سالوں میں سو فیصد خواندگی حاصل کرنا ہے: جگن ریڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کو کہا کہ حکومت ریاست میں اگلے پانچ سالوں میں سو فیصد خواندگی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وجئے واڑا میں یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرکاری اسکولوں کو مضبوط بنانے اور داخلہ کی شرح کو بہتر بنانے کے ذریعہ تعلیمی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کی بات کہی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بہت ساری اسکیمیں شروع کی ہیں۔اساتذہ کی فعال شرکت سے ہی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”اماں ووڈیا“فیسوں کی ادائیگی کے معاوضوں کے لئے اور ہاسٹل کے لئے سالانہ  20,000روپئے کی ادائیگیاور  حکومت کی طرف سے اندراج کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔جگن ریڈی نے کہا کہ تین سالوں میں سرکاری زیر انتظام اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔حکومت تزئین و آرائش سے پہلے اور بعد میں اسکولوں کی ایک تقابلی تصویر عوام کو بتائے گی۔