Monday, April 21, 2025
Homeاقتصادیاتحکومت کی بے حسی ہندوستانی معیشت کو متاثر کر رہی ہے :...

حکومت کی بے حسی ہندوستانی معیشت کو متاثر کر رہی ہے : منموہن سنگھ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: موجودہ معاشی سست روی اور دیہی بحران کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ   ”صرف کانگریس کو پیسے دینے سے کام نہیں چلے گا“۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہندوستان کو در پیش مسائل کے حل کے لئے قابل اعتماد اقدام کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ساڑھے پانچ سال کافی وقت ہے۔

منموہن سنگھ نے کہام کہ وزیر آعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بہت سی باتیں کرتی ہے،اور کہتی ہے کہ ’دو کروڑ نوکریاں مہیا کی جائیں گی وغیرہ۔لیکن اس کے بر عکس ہو رہا ہے۔اب لوگ نوکریوں سے محروم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کی یکسوئی کے لئے تھوس اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024تک پانچ کھرب ڈالر کی معیشت کے ہدف تک پہنچنے کے لئے،ملک کو جی ڈی پی میں 10-12 فیصد ترقی کی ضرورت ہوگی،لیکن بی جے پی حکومت کے تحت،سال در سال ترقی کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

عالمی شہرے یافتہ ماہر معاشیات منموہن سنگھ نے کہا کہ حکومت کی بے حسی ہندوستانی معیشت کو متاثر کر رہی ہے۔ پونے کے آٹو موبائل مرکز میں مایوسی ہے،مہاراشٹرا میں بڑی تعداد میں فیکٹریاں سست روی کی وجہ سے بند ہو گئیں۔ریاست سنگین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے،لیکن حکومت الزام تراشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں،سابق وزیر آعظم نے کہا کہ ”کانگریس سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہے،اور کسی سے بھی قوم پرستی کے بارے میں سند لینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ہمارا کردار سب پر عیاں ہے،لیکن آزادی کے وقت بی جے پی غیر موجود تھی۔

مہاراشٹرا بی جے پی کے،ویر ساور کر کو ”بھارت رتن“ دینے کی تجویز پر،سنگھ نے کہا کہ آنجہانی وزیر آعظم اندرا گاندھی نے ہندو قائد کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ”ہم ویر ساورکر کے خلاف نہیں ہیں،ہم ان کے نظریے سے اتفاق نہیں رکھتے۔