Thursday, April 25, 2024
Homesliderحکومت کی جانب سے 83 لاکھ گھرانوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم...

حکومت کی جانب سے 83 لاکھ گھرانوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ فائبر گرڈ(ٹی ۔فائبر) پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ریاست تلنگانہ  بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت کے ایک فلیگ شپ پروگرام ڈیجیٹل تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک جدید براڈ بینڈ نیٹ ورک کے قیام کی امید ہے۔ اس سے نہ صرف ٹائرIIشہروں بلکہ ریاست کے دیہی علاقوں  میں بھی  انٹرنیٹ کے پراجکٹ  کو  پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنے فلیگ شپ پروگرام میک ان تلنگانہ کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے،کرشنا بھاسکر نے جو صنعت و تجارت کی وزارت کے تحت کمشنریٹ آف انڈسٹریز کے ڈائرکٹر ہیں انہوں  نے  کہا کہ یہ نیٹ ورک 4-100 کی رفتار سے انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔

گھرانوں کے لیےتقریباً 4 تا 100 ایم بی پی ایس کی رفتار کا انٹرنیٹ کی امید کی جارہی ہے  اور اداروں اور کاروباری اداروں کے لیے 20 تا 100 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ رفتار کا پروجیکٹ کے تحت 10 زونز (33 اضلاع)، 589 منڈلوں، 12,751 گرام پنچایتوں، 10,128 دیہاتوں کو تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 83.58 لاکھ گھرانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری( ایس آئی آئی) کے تلنگانہ چیپٹر نے ریاستی حکومت کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ کرشنا بھاسکر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تلنگانہ کو کاروبار کرنے میں آسانی کی فہرست میں سرفہرست ریاستوں میں مستقل طور پر درجہ دیا گیا ہے اور یہ ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں شامل ہے۔

یادرہے کہ ڈیجیٹل انڈیا کے طرز پر ڈیجیٹل تلنگانہ کا پراجکٹ بھی شروع کیا گیاہے جس کے تحت ریاست تلنگانہ میں سائبر ٹکنالوجی کو فروغ دینے کے علاوہ ریاستی عوام کو ایک تیز رفتار انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے ۔دوسری جانب اس وقت شہر حیدرآباد میں آکٹ،یو براڈبانڈ،ایرٹیل اور دیگر خانگی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سہولیات عوام میں مقبول ہیں ۔