نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چہار شنبہ کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی حمایت میں کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ”شرمناک شکاربنایا جا رہا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق وزیر کی پیشگی ضمانت کی درکواست کو مسترد کرنے کے ایک دن بعد پرینکا گاندھی نے چدمبرم کو راجیہ سبھا کا ایک انتہائی قابل رکن قرار دیا،اور کہا کہ پارٹی اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور ”اس کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ”وہ سچ بولتے ہیں اور حکومت کی ناکا میوں کوبے نقاب کرتے ہیں،لیکن سچائی سے بز دلوں کو تکلیف ہو رہی ہے،اس لئے انہیں شرمناک طریقہ سے شکار بنایا جا رہا ہے۔
آئی این ایکس میڈیا کیس 2007میں،جب چدمبرم مرکزی وزیر خزانہ تھے،غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) نے میڈیا گروپ کو 300کروڑ روپئے سے زائد کے بیرون ملک فنڈز وصول کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔سابق وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ،پی چدمبرم نے قومی سلامتی کے معاشی امور پر مرکز میں بی جے پی کو نشانہ بنایا تھا۔