نئی دہلی: سپریم کرٹ سے،آئی این ایکس میڈ یا کیس میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی ضمانت ملنے کے ایک دن بعد،کانگریس کے رہنما چدمبرم نے کانگریس پارٹی کے دفتر میں پریس جانفرنس منعقد کی،اور نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملک میں معاشی سست روی کے لئے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کی تشخیص کرنے سے قاصر ہیں اور حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ”مرکزی حکومت موجودہ کساد بازاری کو ”چکریہ“ کہہ رہی ہے،شکر ہے کہ انہوں نے اسے ”موسمی“ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹیڈ پروگریسیو الائنس (یو پی اے)نے 2004سے2014کے درمیان 140ملین افراد کو غربت سے نکالا،بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس(این ڈی اے)نے 2016سے لاکھوں افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دے ہے“۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔جی دی پی 8سے7،اور 7سے6.6،6.6سے5.8اور5.8سے5اور5سے گر کر جی ڈی پی 4.5پر آگئی ہے۔یہ حکومت کے اچھے دن ہیں۔انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سال کے آخر تک جی ڈی پی 5فیصد کو چھولیں تو ہم خوش قسمت ہوں گے۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر آعظم معیشت پر غیر معمولی طور پر خاموش ہیں اور اپنے وزراء پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ عوام کو جھانسہ دیں۔حکومت معشیت کی نااہل مینیجر بن گئی ہے“۔انہوں نے کہا کہ اگر اس بیماری کی نشاندہی نہیں کی گئی تو علاج بھی غلط ہوگا۔صحیح علاج کیلئے مرض کو جاننا بہت ضروری ہے۔
ضمانت پر باہر آئے 74سالہ چدمبرم نے کہا ”مجھے خوشی ہے کہ عدالت نے ضمانت منظور کیا اور میں نے 106 ن بعد آزادی کی سانس لی“۔کانگریس رہنما نے کہا کہ جیل سے باہر آنے کے بعد،ان کی پہلی سوچ کشمیر کے 75 لاکھ عوام کے لئے تھی،جو اپنی بنیادی آزادی سے محروم ہیں“،ہمیں انکی آزادی کے لئے لڑ نا چاہئے“۔چدمبرم نے کہا کہ ”میں خاص طور پر ان سیاسی رہنماؤں کے بارے میں فکر مند ہوں،جنہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا ہے۔
تہاڑ جیل میں 106دن گذارنے کے بعد،چدمبرم چہارشنبہ کی شام کو ضمانت پر رہا ہوئے۔چدمبرم کو 21اگسٹ کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آئی این ایکس میڈیا،جو اب 9ایکس نیوز کے نام سے جانا جاتا ہے کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔انہیں 5ستمبر کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔16اکتوبر کو،جب وہ تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں تھے،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں دی پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا۔اور 17اکتوبر سے،30اکتوبر تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔