حیدرآباد : ریاست میں ان دنوں ڈینگو،ملیریااور وائرل بخار جیسی بیماریوں سے عوام کی کثیر تعداد متاثر ہے۔اسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس ضمن میں کانگریس کے سینئیر رہنما وی ہنمنت راؤ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ متعدد سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی قلت کی وجہ سے ایک بستر پر ایک سے زائد مریضوں کولٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مزید 300اضافی بستروں کی منظوری دی جائے۔اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو بلڈ ٹیسٹنگ مشینوں سے آراستہ کیا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے نجی اسپتالوں کے انتظامیہ کی جانب سے عوام کو لوٹنے کا بھی الزام لگایاہے۔