حیدرآباد : حیدرآباد کے چندرائن گٹہ کے علاقہ ہاشم آباد میں ایک 18 سالہ لڑ کی کے ساتھ زیادتی کرنے پر دو آٹوڈرائیوروں کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا۔اگر چہ یہ واقعہ 8دسمبر کو پیش آیا تھا،لیکن یہ جمعہ کو اس وقت سامنے آیا،جب متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس کے مطابق،حیدرآباد کے چندرائن گٹہ کے علاقہ ہاشم آباد میں اٹھارہ سالہ متاثرہ لڑ کی کو آٹو رکشہ ڈرائیور نے دادی کے گھر لے جانے کے بہانے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق،8 دسمبر کی رات متاثرہ لڑ کی اور اس کی 10سالہ بہن اپنی دادی کے گھر جا رہے تھے،اسی دوران وہ راستہ بھٹک گئے۔
اس دوران ایک شخص نے ان لوگوں کو دیکھا اور مدد کی پیشکش کی۔وہ ان دونوں کو اپنے گھر لے گیا،جہاں اس کی والدہ نے غصہ کرتے ہوئے انہیں واپس بھیجنے کو کہا۔اس کے بعد،اس کی والدہ نے اس شخص کے چھوٹے بھائی سے کہا،جو آٹو رکشہ چلاتا ہے،ان لڑ کیوں کو اپنی دادی کے گھر تک چھوڑ دو،ان لڑ کیوں کو ان کی دادی کے گھر چھوڑنے کے بہانے آٹو ڈرائیورنے ان دونوں کو نامپلی کے علاقے میں واقع ایک لاج میں لے گیا اور متاثرہ لڑ کی کے ساتھ زیادتی کی،جبکہ اس کی چھوٹی بہن سو رہی تھی۔
پھر اس نے اگلے دن دسمبر کی صبح دونوں کو فلک نما ریلوے اسٹیشن کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔متاثرہ لڑ کی نے اپنے ایک رشتہ دار کو فون کیا جس کے بعد وہ اپنی دادی کے گھر پہنچ گئیں۔جہاں اس لڑ کی نے تمام تفصیلات بتائی۔جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کر وائی۔پولیس نے تفتیش کا آگاز کر دیا اور دونوں آٹو ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔