Sunday, June 8, 2025
Homesliderحیدرآبادی خاتون کو صومالیائی شوہر نے امریکہ سے فون پر تین طلاق...

حیدرآبادی خاتون کو صومالیائی شوہر نے امریکہ سے فون پر تین طلاق دیدی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تین طلاق کے متعلق آئے دن کوئی نہ کوئی خبر صحافت کی زینت بنتی ہے  اور اب ایک حیدرآبادی 24 سالہ خاتون صبا فاطمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہرعبدی ولی احمد جو کہ  صومالیہ کا ایک شہری جس کی امریکی شہریت بھی ہے اس  نے بلا وجہ فون پر اسے تین طلاق دی۔ اب یہ متاثرہ خاتون  مرکز سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔حیدرآباد میں اپنے والد کے ساتھ رہنے والی اس خاتون نے وزیر برائے امور خارجہ کو لکھے گئے خط میں معاملے میں مداخلت اور انصاف حاصل کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

خاتون نے کہا ہے  کہ اس نے 25 جنوری 2015 کو صومالیائی شہری سے اس وقت شادی کی تھی جب وہ حیدرآباد میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ خاتون کے مطابق اس کے بعد سے وہ ہر چھ ماہ بعد حیدرآباد آتا تھا اورآخری بار اس سال فروری میں اس سے ملنے آیا تھا۔انہوں نےمزید کہا کہ بعد میں وہ امریکہ میں بوسٹن چلا گیا اس کے بعد بھی   وہ  میرے ساتھ رابطے میں رہا اور ضروریات کے لئے رقم بھیجتا تھا۔ خاتون نے خط میں کہا اچانک میرے شوہر نے میرے والد کے فون نمبر پر کال کیا اور بغیر کسی وجہ کے تین بار طلاق کا اعلان کیا اور اس کے بعد سے وہ مجھ سے رابطہ نہیں کررہا ہے۔

میری ساس جو دبئی میں رہتی ہیں اور بہن جو لندن میں رہتی ہیں نے مجھے انصاف کی یقین دہانی کروائی لیکن بعد میں انہوں نے میرا نمبر بلاک کردیا۔ لہذا میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور مجھے انصاف دلانے میں مدد کریں۔

انہوں نے وزارت خارجہ سے درخواست  میں مزید  کہا کہ وہ امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے سے اپنے شوہر سے بات کریں اور جلدازجلد معاملہ طے کریں کیونکہ اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے اوروہ بغیر کسی مستند طلاق کے کاغذات کے دوبارہ شادی نہیں کرسکتی ہے۔