Friday, April 26, 2024
Homesliderحیدرآبادی رونالڈو،میسی اور صلاح کی تلاش  کا فیصلہ ، پرانے شہر کے...

حیدرآبادی رونالڈو،میسی اور صلاح کی تلاش  کا فیصلہ ، پرانے شہر کے نوجوانوں پر توجہ مرکوز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔کھیلوں کی دنیا میں حیدرآباد کا اگر آج نام لیا جاتا ہے تو محمد اظہرالدین ، وی وی  ایس لکشمن ، ثانیہ مزرا ،پی وی سندھو ، سائنا نہوال ،نکہت زرین ، سیدہ فلک  اور مدثر احمد کےنام حیدآبادیوں کی زبان پر آسانی سے آجاتے ہیں  لیکن کسی فٹبال کھلاڑی کا نام جلد زبان پر نہیں آتا حالانکہ حیدرآبادی فٹبال کی ایک سنہری تاریخ رہی ہے جس کی جڑیں 1920 کے آس پاس دیکھائی دیتی ہیں ۔

کبھی حیدرآبادکو فٹبال کا ایک شاندار مقام مانا جاتا تھا لیکن اب حیدآباد میں چند ایک سرگرمیوں کےعلاوہ  کوئی خاص ایسی ہلچل نہیں جوکہ عالمی منظر نامہ پر اپنی شناخت ظاہر کرے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں حیدرآبادی نوجوانوں میں فٹبال کی صلاحیتیں موجود نہیں ہے ، ہوسکتا ہے کہ چارمینار کے دامن میں لیونل میسی ، کرسٹیانو رونالڈو ، محمد صلاح  ، نیمر جونئر ، شوراز اور ابراہیموچ موجود ہیں  ، بس ان کی تلاش اور صلاحیتوں کو فروغ دینے  کی ضرورت ہے ۔

ویسے تو حیدرآباد میں کئی ایک ایسے نام ہیں جو کہ اپنے طور پر حیدرآبادی فٹبال اورمقامی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کررہے ہیں جن میں ایک نام  اسپورٹس ولیج کا ہے جو کہ حیدرآبادکی فٹبال کی عظمت رفتہ بحالی کےلئے پرانے شہر میں عنقریب ایک جامع منصوبے کو روبہ عمل لانے والا ہے۔

اس وقت کورونا کے بحران کی وجہ سے لوگوں کو اپنی فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور خاص کر حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فٹبال کے ذریعہ ان کی فٹنس اور صلاحتیوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسپورٹس ولیج کے  مینجنگ پارٹنر اور سی ای او محمد شمس الدین نے کیا اور کہا کہ چونکہ حیدرآباد کی فٹبال تاریخ کا ماضی سنہری رہا ہے لہذا اس کی عظمت رفتہ بحالی ضروری ہے ۔محمد شمس الدین نے مزید کہا کہ اسپورٹس ولیج چونکہ اسپن اور یوروپی فٹبال نظام کی بنیاد پر قائم کیا گیاہے لہذا اس نے 2015 میں اپنے قیام کے بعد صرف تھوڑے سے عرصہ میں اسپین ،کروشیا اور یورپی ممالک کے دوروں پر نہ صرف حیدآبادی نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کا دورہ یقینی بنایا ہے بلکہ فیفا ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا کے فٹنس کوچ رابرٹ ہروکونڈیک کوحیدرآباد بھی مدعو کیا گیا ہے اور اس وقت منعقدہ کیمپ میں ان کی صلاحتوں سے استفادہ بھی کیا گیا تھا ۔علاوہ ازیں بارسلونا ٹینس اکیڈیمی  (بی ٹی اے) اور سابق عالمی نمبر ایک گرانڈ سلام چمپئن جسٹن انین آرڈین ٹینس اکیڈیمی کے ساتھ بھی  معاہدہ کئے ہیں تاکہ ان کے عالمی تجربات سے حیدرآبادی نوجوان کھلاڑیوں کو استفادہ کا موقع دیا جاسکے۔